Urdu News and Media Website

چیف جسٹس نے میمو گیٹ کیس کی فائل طلب کرلی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار نے میمو گیٹ کیس کی فائل طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین نادرا نے بڑی اچھی خوشخبری دی ہے، اصل مقصد تارکین وطن کو ووٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے، حسین حقانی کدھر ہیں،کیا انہیں بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملے گی، حسین حقانی وطن واپس آکر میمو گیٹ کیس کا سامنا کریں۔ پیر کو سپریم کورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور اس سلسلے میں چیئرمین نادرا عدالت میں پیش ہوئے۔چیئرمین نادرا نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ کا معاملہ زیرغور ہے، اپریل کے اوائل تک سافٹ ویئر تیار کرلیں گے، تجرباتی بنیادوں پرفرضی الیکشن میں اس سہولت کا تجربہ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کرکے واپس نہیں آئے وہ کدھر ہیں، حسین حقانی کدھر ہیں،کیا انہیں بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت ملے گی،کیوں نہ حسین حقانی کو نوٹس دیکر بلالیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ حسین حقانی وطن واپس آکر میمو گیٹ کاسامنا کریں۔چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے میموگیٹ کیس کی فائل طلب کرلی۔

تبصرے