Urdu News and Media Website

چھوٹی سی ذمہ داری‘‘ کے زیرِ عنوان البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی گڑھی شاہو بازار میں صفائی و آگاہی سرگرمی”

لاہور(نیوزنامہ)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کے زیرِ اہتمام ’’چھوٹی سی ذمہ داری‘‘ کے عنوان کے تحت یوسی123 میں ایک روزہ صفائی و آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ سرگرمی میں گورنمنٹ اقبال ہائی سکول، گڑھی شاہو کے طلبہ اور طالبات نے شرکت کی۔ نماز ِ جمعہ کے اوقات میں البیراک ٹیم نے جامع مسجد، گڑھی شاہو کی انتظامیہ سے ملاقات کی ۔اس موقع پر امام سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے خطبات میں صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں اور نمازیوں کو اپنے گردونواح میں صفائی کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کریں ۔گڑھی شاہو بازار میں البیراک کے آگاہی کیمپ پر مقامی عوامی نمائندگان کے ہمراہ البیراک کمیونیکیشنز ٹیم نے سکول طلباء اور مقامی رہائشیوں اور دکانداروں میں آگاہی بروشرز تقسیم کئے جبکہ ان سے اپیل بھی کی گئی کہ وہ کھلے پلاٹوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور البیراک عملے کا ساتھ دیں۔سرگرمی کے اختتام پر صفائی کے پیغام کو فروغ دینے کیلئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔جنرل کونسلر عابد حسین اور البیراک کے اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، مبشر تنویر، سلمان اعجاز نے اس موقع پر شرکت کی۔

تبصرے