Urdu News and Media Website

چلتی مسافر بس میں آگ لگنے سے 52افرادہلاک

آستانہ (ما نیٹرنگ ڈیسک)قازقستان میں چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاں بحق ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلتی مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث 52افراد جاں بحق ہوگئے۔ بدقسمت بس کے صرف5مسافر ہی بس سے نکلنے میں کامیا ب ہوسکے ۔ ان افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کے عملے نے طبی امداد فراہم کی۔حادثہ اکتوبے کے علاقے میں واقع ضلع ارگز میں پیش آیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کاکہناہے کہ بس ازبک باشندوں کو سمارا، شمکنڈ روٹ سے روس لے جارہی تھی یا لارہی تھی۔

تبصرے