Urdu News and Media Website

پی آئی اے کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(نیوز نامہ) پی آئی اے کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری ،فری آن لائن ٹیکسی سروس مہیا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کو اب آن لائن ٹیکسی ’کریم‘ کی جانب سے فری سروس فراہم کی جائے گی۔
پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کریم ٹیکسی سروس اور قومی ائیرلائن کے حکام کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر ستخط ہوئے ہیں۔
کریم پی آئی اے کے مسافروں کو گھر سے ائیرپورٹ اور ائیرپورٹ سے گھر تک فری سروس فراہم کرے گی۔

تبصرے