Urdu News and Media Website

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی قادری کی ٹرین میں بیٹھ گئے ـ:ڈاکٹر نبیلہ طارق

لاہور ( نیوزنامہ ) پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ کی رہنمااور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ڈاکٹر نبیلہ طارق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے پاس شور شرابا کرنے کیلئے کوئی سیاسی ایشو نہیں ملا تو وہ مجبوراً قادری کی ٹرین میں سوار ہوگئے ہیں ۔انسانی حقوق اور لاشوں پر سیاست کرنیوالوں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں ڈیفنس میں لیگی خواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدمیاں محمد نوازشریف نے پاکستان کو تاریکیوں سے نکال کر روشنیوں میں لاکھڑا کیا ہے ، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خدمات دی ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں عوام کیلئے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیںاور اس میں کچھ شک نہیں کہ 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی برسراقتدار ہوگی جہاں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کا سفر ہرصورت جاری و ساری رہیگا ۔قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی طرف خادم اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی آئندہ وزیراعظم کیلئے نامزدگی خوش آئند فیصلہ ہے جس پرتمام کارکن اور پوری قوم لبیک کہتے ہیں۔

تبصرے