Urdu News and Media Website

پٹرولنگ پولیس اکبر کی کاروائی مویشی چور گینگ اوراشتہاری ملزم گرفتار

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)پٹرولنگ پولیس اکبر کی کاروائی مویشی چور گینگ گرفتار اوراشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے موضع اکبر کے رہائشی لیاقت علی کے ڈیرہ سے اس کی عدم موجودگی میں ریشماں بی بی اورمنظورعلی نے ایک نامعلوم کے ساتھ مل کر دو عدد چھترے مالیتی50ہزار رو پے چرا لیئے تھے پٹرولنگ پولیس اکبر کے اے ایس آئی وحید بٹ نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ سراغ لگا کر ملزمان ریشماں بی بی سکنہ بناں ،منظور سکنہ سیالکوٹ بائپاس گوجرانوالہ اور کاشف سکنہ دھرم چوک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دونوں چھترے برآمد کر کے ملزمان کو مال مسروقہ سمیت تھانہ ستراہ پولیس کے سپرد کر دیاجبکہ پٹرولنگ پولیس اکبر نے تھانہ صدر کو مطلوب اشتہاری ملزم محمد اسلم ولد شریف کو بھی پکڑ کر تھانہ صدر پولیس کے سپرد کردیا ۔

تبصرے