Urdu News and Media Website

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈولفن فورس تعینات

ملتان/فیصل آباد/بہاولپور(نیوزنامہ ) پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈولفن فورس نے اپنی ڈیو ٹیاں سنبھال لیں ، تعیناتی کے بعدگلی گلی گشت شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان،فیصل آباد،گوجرانوالہ،بہاولپورسمیت پنجاب کے دیگراضلاع میں ڈولفن فورس کے ہیوی بائیکس پر جدید اسلحہ سے لیس چاق و چوبند دستوں نے شہر شہر گشت کا آغاز کردیاہے۔گوجرانوالہ میں ڈولفن فورس کے 129 اہلکاروں نے اپنے فرائض سنبھال لیے، فیصل آباد میں ڈولفن فورس کے210 اہلکاروں کوتعینات کیاگیاہے۔ پہلے دن سڑکوں پرڈولفن فورس کو دیکھ کرشہریوں نے جرائم پرقابوپانےکی امیدباندھ لی۔پولیس لائن ملتان میں بھی ڈولفن فورس کی افتتاحی تقریب میں 123 جوانوں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی اورکام کا آغاز کردیاہے۔ادھربہاولپور میں بھی ڈولفن فورس نےشہر کی سڑکوں پرگشت شروع کردیاہے۔

تبصرے