Urdu News and Media Website

پلیٹ فارم ٹورازم کا 9سالہ میٹرو بس کنٹریکٹ اختتام پذیر

پنجاب حکومت کے ساتھ پلیٹ فارم ٹورزم کا نو سالہ میٹرو بس کنٹریکٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ کمپنی کا لاہور کے باسیوں کے ساتھ یہ سفر باعثِ مسرت اور باعثِ فخر رہا۔ کمپنی نے گزشتہ9 برسوں میں لاہور یوں کو کامیابی کے ساتھ بہترین سفری سہولیات فراہم کی ہیں۔ پلیٹ فارم ٹورزم وہ کمپنی ہے جس نے 2013 میں پہلی بار پاکستان کے دل شہر لاہور میں جدید ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی معیار سے آراستہ میٹرو بس آپریشنز کا آغاز کیا۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ تھا۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر 150,000 مسافروں کو اعلیٰ سفری سہولیات مہیا کر تے رہے ہیں۔
سال 2020سے شروع ہونے والی کورونا وباکی لہر کے دوران بھی میٹرو بس کمپنی نے اپنے آپریشنز کو جاری رکھا۔ مسافروں اور اپنے سٹاف کی صحت و حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے تمام تر کورونا ایس اوپیز کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا تا کہ معیاری اورآرام دہ سفری سہولت مہیا کرنے ساتھ ساتھ عوام کو محفوط سفر بھی فراہم کیا جا سکے۔
اس ضمن میں ترجمان پلیٹ فارم ٹورزم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ساتھ کنٹریکٹ کے آخری چند دنوں میں میٹرو بس ڈرائیوروں کی جانب سے جو احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور سروس معطل رہی جس پرہم بے حد افسردہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کے دروازے ہمارے محنت کش ملازمین کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور کھلے رہیں گے تاہم ان تمام احتجاجی ملازمین کے مطالبات غیر قانونی اور غیر منطقی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دل پاکستانیوں کیلئے دھڑکتے ہیں اور ان کے بہترین مفاد میں کمپنی ہر ممکن اقدام اٹھاتی رہے گی۔ ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہمارے ذمے کسی بھی ڈرائیور اور ملازم کے کوئی بقایا جات واجب الادا نہیں ہیں۔
کمپنی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پراجیکٹ کی تکمیل پر بے حد مشکور ہیں کہ ہمیں لاہور کے باسیوں کو بہترین ٹرانسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا موقع ملا۔ پلیٹ فارم ٹورزم کو اپنے نوسالہ سفر کے دوران عوام، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پنجاب حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال پربہت کچھ سیکھنے کو ملا جبکہ مختلف تجربات، مشاہدات اور تکنیکی صلاحیتیں بھی حکومتی عہدیداران، پروفیشنلز اورمتعلقہ اتھارٹی کے افسران کے ساتھ شئیر کی گئیں۔ یہاں یہ بات ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ پلیٹ فارم ٹورزم میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے ملازمت کیلئے دلچسپی لی۔ ہمارے کثیر تعداد پاکستانی اور بین الاقوامی ملازمین نے مثالی سروسز کے ذریعے لاہور کے ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی مثبت تبدیلی لائے۔ ہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں کام کرنے والے اپنے پاکستانی ہم منصبوں کے پیشہ ورانہ رویے سے نہایت متاثر ہیں اور ان کی طرف سے ملنے والے خصوصی تعاون پر بے حد مشکور ہیں۔ ہم ان کی مستقبل کی کامیابی کیلئے خواہاں ہیں اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

تبصرے