Urdu News and Media Website

پسند کی شادی کے بدلے آٹھ سالہ بچی کو ونی کردیا گیا

جھنگ (نیوز نامہ)تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے علاقہ موضع کوڑیاں میں آٹھ سالہ بچی کو ونی کر دیا گیا۔ بچی کے ماموں نے پسند کی شادی کی جس کے بدلے میں آٹھ سالہ بھانجی ونی کردی گئی۔  نواحی گاﺅں موضع کوڑیاں کے جاوید اقبال نے مہوش سے پسند کی شادی کی تھی جس پر پنچایت نے فیصلہ دیتے ہوئے آٹھ سالہ نزہت کو اس کے ماموں کی پسند کی شادی کے بدلے میں مبینہ طور پر 45سالہ امیر خان سے شادی کرکے ونی کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے درخواست دہندہ، ونی کی گئی بچی کے والد کو ہی گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کا کہنا ہے کہ انہیں مخبرنے اطلاع دی کہ کم سن بچی کے والد نے صلح کی غرض سے برادر نسبتی کی پسند کی شادی کے بدلے اپنی آٹھ سالہ بیٹی کی شادی کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے چائلڈ میرج ایکٹ 1929/5/6اور زیر دفعہA 310ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے بچی کو موضع کوڑیاں سے بر آمد کر لیا۔ بچی کے والد سرفراز، نکاح خواں حق نواز، ممتاز خان سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بچی کو نانی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے