Urdu News and Media Website

پریمئیر فٹ بال لیگ: ساتھیمپٹن کو ٹوٹنہیم کے ہاتھوں پانچ،دو سے شکست

لندن(نیوزنامہ)پریمئیر فٹ بال لیگ میں ساتھیمپٹن کو ٹوٹنہیم کے ہاتھوں پانچ دو سے شکست ہو گئی۔ فاتح کلب کے ہیری کین نے کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ویمبلے سٹیڈیم میں میزبان ٹیم ٹوٹنہیم نے ساتھیمپٹن کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ سٹرائیکر ہیری کین کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ چوبیس سالہ کھلاڑی نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دے کر میچ کو یادگار بنایا۔ہیری کین نے کیلنڈر ائیر میں 39 گول داغ کر لیجنڈری ایلن شیرر کا 22 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ ساتھیمپٹن کو پانچ دوسے شکست دینے کے بعد ٹوٹنہیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر آ گئی ہے۔

تبصرے