Urdu News and Media Website

پا کستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی کی راہ ہموار، سری لنکن ٹیم پاکستان آئے گی

سری لنکن  ٹیم پاکستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے لاہور جائے گی،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس پیر کے روز کولمبو میں ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سری لنکا کی ٹیم طے شدہ پروگرام کے تحت پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی کپتان اپل تھارنگا نے پاکستان جانے سے انکار کردیا ہے۔اپل تھارنگا کے انکار کے بعد ان کے متحدہ عرب امارات میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کھیلنے کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹیم کی قیادت  کوسال پریراکو سونپ دی جائے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اورآخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل انتیس اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔

تبصرے