Urdu News and Media Website

پا کستانی معروف گلوکارہ نے طلاق کی تصدیق کردی

لاہور(نیوز نا مہ) پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ و ماڈل متھیرا نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید کی تھی مگر اب انہوں نے انسٹاگرام پوسٹس پر اس کی تصدیق کردی ہے۔2013 میں ایک پنجابی گلوکار فلنٹ جے سے رشتہ ازدواج میں بندھنے والی متھیرا نے انسٹاگرام پوسٹس میں طلاق کا اعلان کیا اور سابق شوہر سے محبت کے ساتھ ساتھ رشتے پر پچھتاوے کا اظہار بھی کیا۔انہوں اپنے سابق شوہر کو انسٹاگرام پر لکھاکہ میں نے شادی برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی، یہ آسان نہیں تھا اور ہاں لوگ مجھے اس معاشرے میں غلط ہی سمجھیں گے کیونکہ یہاں خواتین پر ہی ہمیشہ الزام عائد کیا جاتا ہے، تو ہاں طلاق ہوچکی ہے، میں خود اپنی ذات اور بچے کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کرتی رہی اور آئندہ بھی کرتی رہوں گی۔

تبصرے