Urdu News and Media Website

پا کستانی طلبا کیلئے کینیڈین ویز ے کا حصول انتہائی آسان ہو گیا

اسلام آباد(نیوز نامہ)اب پا کستانی طلبا کیلئے کینیڈین ویز ے کا حصول انتہائی آسان ہو گیا۔
پاکستانی طلباء کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ صرف 20 روز میں کینیڈا کا اسٹڈی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستانی طلباء کے لیے تعلیمی ویزے کا حصول انتہائی آسان کر دیا۔
کینیڈین حکومت نے پاکستان کو اپنے اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں شامل کر لیا ہے۔جس کی وجہ سے اب پاکستانی طلبا ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام کے تحت صرف 20میں ویزہ حاصل کر پائیں گے۔
کینیڈا کے اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں پہلے چین، بھارت، فلپائن اور ویتنام شامل تھے جس میں اب پاکستان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

تبصرے