Urdu News and Media Website

بھارت ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے:ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(نیوز نا مہ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بچگان ہے، جا ر حیت مسلط کر نا بھا رت کی خواہش ہو سکتی ہے’انڈیا ہمارا عزم آزمانا چاہتا ہے تو آزما لے اس کا نتیجہ وہ خود دیکھے گا،بھا رت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ایٹمی صلا حیت بھا رت سے نمٹنے کیلئے ہی ہے،دو جوہری ریا ستوں کے درمیان مین جنگ کا امکان مہیں ہو تا پا ک فوج ذمہ دار ادارہ ہے اور ہا کستان کے پا س مستند جو ہری طا قت مو جود ہے،بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور افسوسنا ک ہے،بھارت روایتی جنگ کے زریعے بھا ری ہو سکتا تو کب کا ہو جا تا ،بھارت کو جو چیز روک رہی ہے وہ ہماری قا بل بھروسہ کم سے کم دفاعی صلا حیت ہے،پا کستان کے خلا ف کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا جواب دینگے،پا کستان کی جو ہری صلا حیت مشرق کی طر ف آنے والے خطرات کیلئے ہے میجر جنرل آصف غفور نے کہا ‘ہم ایک پیشہ ورانہ آرمی، ذمہ دار جوہری ریاست اور بیدار قوم ہیں، جو کسی فریب کا شکار نہیں ہے۔‘۔واضح رہے بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ اگر حکومت اجا زت دے تو پا کستان کی سر حد پا ر کر کےکا رروائی کر سکتے ہیںاور پا کستان کا ایٹمی پروگرام بھی دھوکہ ہے

تبصرے