Urdu News and Media Website

پاک فوج نے 5 غیر ملکی یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا

راولپنڈی(نیوزنامہ) پاک فوج نے پانچ سال قبل افغانستان میں اغوا ہونے والے 5 غیر ملکیوں کو ایک آپریشن کرکے بازیاب کروا لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکیوں کو 2012 میں افغانستان سےاغواء کیا تھا اور انہیں وہیں رکھا لیکن امریکی خفیہ اداروں نے 11اکتوبر2017 کو ان کی خیبر ایجنسی کے راستے پاکستان منتقلی کی معلومات دیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی قابل عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر پاکستانی فورسز نےکامیاب آپریشن کیا اور تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ رہا کروائے گئے یرغمالیوں میں ایک کنیڈین، اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچے شامل ہیں جنہیں ان کے ملک بھجوایا جارہا ہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں غیرملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے۔

تبصرے