Urdu News and Media Website

پاک فضائیہ کے طیاروں کی کنٹرول لائن پر پروازوں سے بھارتی فوجیوں کے ہوش و حواس اڑگئے: ڈر کے مارے مورچوں میں جا گھسے

مظفرآباد(نیوز نامہ) پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی دورے کی حیثیت سے آزادکشمیر کی لائن آ ف کنٹرول پر  پروازیں  ، عوام کی جانب سے جوش وخروش کا اظہار اور ساتھ ہی پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے جبکہ بھارتی فوجی خوف کے مارے مورچوں میں گھس گئے۔ آزادکشمیر کے مختلف لائن آف کنٹرول کے علاقے اٹھ مقام ، کیل ، چکوٹھی ، حاجی پیر باغ سمیت دیگر مقامات پر گزشتہ دنوں سے بھارتی فوج کی جانب سے لگاتار لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے بعد پاک فضائیہ کے جہازوں نے لائن آف کنٹرول کے مختلف علاقوں کا فضائی دورہ شروع کردیا،جسکے باعث عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج،فضائیہ کے حق میں شدید نعرے بازی اور اظہار محبت  کیا جبکہ پاک فضائیہ کی فضائی نگرانی پر بھارتی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر کی مختلف لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے مزید اپنی فوجی نفری بڑھانا شروع کردی جبکہ چوکیوں کو خالی کرکے مورچوں کے اندر پناہ لے لی ۔

تبصرے