Urdu News and Media Website

پاک بحریہ کے جنگی یونٹس کا آپریشنل صلاحیتوں اور فلیٹ ریویو کا شاندار مظاہرہ

کراچی (نیوز نامہ)شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کے جنگی یونٹس نے اپنی آپریشنل مہارتوں اور فلیٹ ریویو کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔پاک بحریہ کے ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں نے زبردست فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ان مشقوں میں سازو سامان اور افرادی قوت کی ایک سے دوسرے جہاز پر منتقلی، سرچ اینڈ سیزر اور راکٹ ڈیپتھ چارج فائرنگ مشقیں شامل تھیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک بحریہ کے بحری جہاز نصر سے آپریشنل مشقوں کا معائنہ کیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پی این ایس نصر آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔
،

تبصرے