Urdu News and Media Website

پاک ایران تجارتی گیٹ بند ہونےسے بڑانقصان

چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک ایران تجارتی گیٹ ایک ماہ سے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے چاغی کے مقام پر پاک ایران تجارتی گیٹ گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے،تجارتی گیٹ بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے۔روزگار کے حصول کے لئے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے38 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کو بعد ازاں ڈی پورٹ کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا۔پاک ایران بارڈر پر اب بھی تجارتی سرگرمیاں تعطل کا شکار ہیں جبکہ نقل وحمل بھی بند ہے۔

تبصرے