Urdu News and Media Website

پاکستان کے پاس خطرناک ہتھیارہے، بھارت میں کھلبلی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ پاکستان کے پاس فالکو ۔شاہپر اور براق ڈرون کا پورا بیڑا موجود ہے ،سیٹلائٹ کی تصویروں اور دیگر کئی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان چین کے تیار کردہ کثیر المقاصد ڈرون ونگ لونگ ون استعمال کررہا ہے جو بھارت کیخلاف جارحانہ کارروائیاں کرسکتے ہیں ۔بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق 24نومبر 2017ء کو پاکستان کے ایم ایم عالم ہوائی اڈے میانوالی کی سیٹلائٹ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے پاس چین کے بنے ہوئے ونگ لونگ ون ڈرون موجود ہیں ، اس قسم کی ایک رپورٹ برڈ کالج امریکہ میں مطالعہ کیلئے پیش کی گئی جس کا تجزیہ کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے پر چودہ میٹر سائز کے ہیں ، وی ٹیل ونگ لونگ ون سے ملتی جلتی ہے ، اتنے پروں والا ڈرون دنیا میں اور کہیں نہیں ہے، اس کی رفتار 280کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کا رینج 5000کلومیٹر ہے جبکہ یہ 20گھنٹے تک کارروائی کرسکتا ہے، یہ ڈرون ہوا سے زمین پر مار کرنے والے100کلووزنی ہتھیار کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے جس میں بم اور میزائل بھی شامل ہیں ، اس ڈرون کو موبائل کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور یہ کسی انسان کے بغیر بھی اڑایا جا سکتا ہے۔ اس پر ایک اعلیٰ بھارتی فوجی نے اخبار کو بتایا ہے کہ ہم نے اس سے پہلے بھی اس قسم کی رپورٹس ملی تھیں اور اس سلسلے میں ہم ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

تبصرے