Urdu News and Media Website

پاکستان کی جانب سے 68 بھارتی ماہی گیر رہا

کراچی (نیوز نامہ) پاکستان نے 68 بھارتی ماہی گیروںکو رہا کردیا ان ماہی گیروں کو لانڈھی جیل سے رہا کیا گیا‘ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ اتوار کو کراچی کی لانڈھی جیل سے 68 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ یہ بھارتی ماہی گیر کینٹ سٹیشن سے لاہور کو روانہ ہونگے ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

تبصرے