Urdu News and Media Website

پاکستان کا جذبہ خیرسگالی، 145 بھارتی ماہی گیر رہا

کراچی (نیوزنامہ) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت 145 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت145 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے ۔ ملیر جیل سے رہا ہونے والے 145 ماہی گیروں کو پہلے کراچی کینٹ سٹیشن پہنچایا گیا جس کے بعد ماہی گیروں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور روانہ کر دیا گیا ۔ بھارتی ماہی گیروں کو لاہور واہگہ بارڈر پر باضابطہ طور پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

تبصرے