Urdu News and Media Website

پاکستان سے جمہوریت نہیں جانے دیں گے:عمران خان

پشاور(نیوز نامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی حکومت جاتی ہے تو جائے مگر ہم پاکستان سے جمہوریت جانے نہیں دیں گے۔عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری چار دن سے پشاور کے چکر لگا رہے ہیں اور زرداری کرپشن کی بات کررہے ہیں جسے میں قیامت کی نشانی سمجھتا ہوں۔’زرداری تم بہت بڑے ڈاکو ہو، میں سندھ آرہا ہوں اور لوگوں کو تیار کررہا ہوں تاکہ خوف کی زنجیریں ٹوٹ جائیں۔‘انہوں نے کہا کہ قوم ٹیکس دیتی ہے اور یہ ملک کا پیسہ لے کر باہر لے جاتے ہیں، نواز شریف کہتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو میں بتاتا ہوں کہ اس لیے نکالا کہ 300 ارب قوم کا چوری کرکے باہر لے گئے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان نے پختون خوا پر بڑا ظلم کیا ہے اور کے پی اور فاٹا کے انضمام کی مخالفت کی لیکن اب ہم پرویز خٹک کے ساتھ مل کر فاٹا کے انضمام کے لیے پورا زور لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں انصاف کا انقلاب آئے گا، یہ ہی پاکستان عظیم ملک بنے گا اور جب تک ادارے قانون کے دائرے میں کام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکتا اسی لیے ہم اداروں کومضبوط کریں گے۔

تبصرے