Urdu News and Media Website

پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنےوالے ملکوں میں شامل ہے:آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوز نامہ) پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ امن کے قیام کے لئے پاکستانی فورسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو دنیا تسلیم کرتی ہے‘ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے 43امن مشن آپریشنز میں شرکت کی‘ امن مشنز کے دوران پاکستان کے 153 جوانوں نے جانوں کی قربانی دی‘ پاک فوج کے چھ ہ زار سے زائد افسر‘ جوان امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں‘ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاک فوج ی خدمات کی طویل تاریخ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ امن مشن میں پاک فوج کی خدمات کی طویل تاریخ ہے پاکستان نے 1960ءمیں شروع کئے گئے امن مشن آپریشن کی حمایت کی۔ پاکستان نے کانگو میں امن آپریشن میں اپنا پہلا دستہ بھجوایا تھا۔ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے 43 امن مشن آپریشنز میں شرکت کی۔ امن مشنز کے دوران پاکستان کے 153 جوانوں نے جانوں کی قربانی دی۔ اقوام متحدہ کے عالمی امن و استحکام مشنز میں پاک فوج کے 23افراد بھی شہید ہوئے۔ پاک فوج کے چھ ہزار سے زائد افسر‘ جوان امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ فوجی دستے فراہم کرنے والے ملکوں میں شامل ہے۔ پاکستان کئی برسوں سے اقوام متحدہ کو فوجی دستے فراہم کررہا ہے امن کے قیام کے لئے پاکستانی فورسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو دنیا تسلیم کرتی ہے۔

تبصرے