Urdu News and Media Website

پاکستانی ہارر فلم پری نے ہوش اڑا دئیے

کراچی (شوبز ڈیسک)خوف و دہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دئیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق خوف ٗدہشت اور سنسنی سے بھرپور پاکستانی ہارر فلم پری کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہےہیں جو نمائش کیلئے پیش بھی کی گئی ہے۔ہدایتکارو رائٹرسید عاطف علی کی یہ فلم ہالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم کنجیورنگ سے متاثر ہو کر تشکیل دی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے پر اسرار گھر کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں رہائش پذیرخاندان کو خطرناک واقعات کا سامنا کرناپڑتا ہے۔مافوق الفطرت مخلوق کے زیر اثر اس گھر میں پر اسرار موت کے بعد رونما ہونے والے واقعات کی وجہ سے تمام گھر والوں کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے جہاں سے بچ کر زندہ نکلنا مشکل ہو جاتاہے۔پروڈیوسر اور میوزیک ڈائریکٹرمسعود عالم کی اس سنسنی خیز فلم میں معروف اداکارقوی خان، راشد ناز، خوشی، جنید اختراور فائق عصاماہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔یہ ہارر تھرلر فلم 2فروری سے سب کے ہوش اڑانے کیلئے سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے۔

تبصرے