Urdu News and Media Website

پاکستانی ٹیم کو چوتھے ون ڈے میں بھی شکست

ہملٹن (ما نیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پا کستان کو مسلسل چوتھے ون ڈے میں بھی 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگکر تے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کے 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز نے 46 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔پاکستان کی طرف سے فخر زمان، سرفراز احمد اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور بالترتیب 54، 51 اور 50 رنز بنائے۔فہیم اشرف 1، بابر اعظم 3، شعیب ملک 6 اور حسن علی 1 رن بنا پائے جبکہ شاداب خان 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یہ مسلسل 10ویں ون ڈے شکست ہے۔۔

تبصرے