Urdu News and Media Website

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک بالی ووڈ کنگ کے فین نکلے

لندن (شوبز ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور موسیقار اے آر رحمان کے مداح نکلے۔ ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو میں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے پہلی بار ایک بھارتی میگزین کو انٹرویو دیا اور کہا کہ شاہ رخ سے ملاقات کے بعد وہ انکے مداح ہو گئے، وہ بہت منکسر المزاج ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر بالی وڈ کی کوئی اچھی فلم دیکھنی ہو تو دیوداس دیکھیں۔ زین نے اپنے سولو البم مائنڈ آف مائن کے بارے میں کہا کہ اس میں اردو ہے، قوالی کے بول ہیں اور بھنگڑا کی ترنگ بھی ہے۔زین نے بتایا کہ انہوں نے اپنے البم کے ایک گیت پر اے آر رحمان کے ساتھ کام بھی کیا ہے۔

تبصرے