Urdu News and Media Website

پاکستانی فلم پرچی سعودی عرب کے سینما گھروں کی رونق بنے گی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں 35 برس بعد سینما گھر کھولے جارہے ہیں، ”پرچی ” پہلی پاکستانی فلم ہوگی جو سعودی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ہالی وڈ اور بالی وڈ بھول جائیں، سعودی عرب میں آئندہ سال کھلنے والے سینما گھروں میں پاکستانی فلم پرچی سب سے پہلے ریلیز ہوگی۔ ایکشن اور سنسنی خیز فلم "پرچی”سعودی عرب میں دکھائی جانے والی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق آڈیو ویوئل میڈیا کے کنٹرول کے ادارے نے سعودی عرب کے سینما گھروں میں دکھانے کے لیے فلموں کا انتخاب شروع کر دیا ہے، اب تک جن چند فلموں کی منظوری دی ہے ان میں "پرچی” پہلی پاکستانی فلم ہے جو سعودی سینماہال کی زینت بنےگی

تبصرے