Urdu News and Media Website

پاکستان،سری لنکا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

ابوظہبی(نیوزنامہ) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے،اگر پاکستان آج کا میچ جیت جاتا ہے تو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لے گا۔تاہم سیریز بچانے کے لئے سری لنکا کو کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔تیسرے میچ کے لئے قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں،جبکہ دوسری جانب مہمان سری لنکن ٹیم میں ایک تبدیلی ہوسکتی ہے، ملندا سری وردانا کی جگہ چمارا کپوگیدارا کو گیارہ رکنی ٹیم میں شامل کئےجانے کا امکان ہے۔

تبصرے