Urdu News and Media Website

پاک، بھارت ٹاکراکل ہو گا

عجمان (مایٹرنگ ڈیسک) پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ جمعہ 12جنوری کوعجمان اوول کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا جائیگا اس سلسلے میں پاکستانی ٹیم متحدہ عرب امارات پہنچ گئی 15 جنوری کوپاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں ایڈین گارڈن کرکٹ گرائونڈ عجمان میں مد مقابل ہونگی۔ 16 جنوری کو ورلڈ کپ میں آرام کا دن ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 17 جنوری کو ورلڈ کی پہلی اور چوتھی نمبر پر آنے والی ٹیموں کا میچ عجمان اوول کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں 18 جنوری کو ایم سی سی گرائونڈ عجمان میں آمنے سامنے ہونگی۔ بھارتی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے اور اسے فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کی این او سی جاری نہ ہونے پر بلائنڈ ورلڈ کپ کا فائنل 19 جنوری کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ دوسری صورت میں ایونٹ کا فائنل 21 جنوری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

تبصرے