Urdu News and Media Website

پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر مارچ ہو گا:امیر جماعت اسلامی لاہور

لاہور ( نیوزنامہ)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہدنے کہاہے کہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اور کشمیریوں کی نسل کشی پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ اور مجرمانہ طرز عمل ہے ۔کشمیر ی قوم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ، مظلوم کشمیری بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض بھی ہے اور قرض بھی ۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مال روڈ پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی قیادت میں کشمیر مارچ ہو گاجس میں ہزاروں تعداد میں مرد و خواتین اور بچے شرکت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے شہر بھر کے مختلف مقامات پر مساجدکے باہر آزادی کشمیر کے حوالے آگاہی مہم اور کارڈز ڈسپلے پروگرامات کے انعقاد پر اپنے پیغام میں کیا۔ شہر کے مختلف علاقہ جات شاہدرہ موڑ چمن کالونی جامع مسجد، جامع مسجد بیگم کوٹ،جامع مسجد شاہدرہ موڑ ، جامع مسجد مین بازار صدیقہ کالونی ،جامع مکی مسجد جوہر ٹاؤن،جامع مسجد نور احمد، جامع مسجد شیر شاہ کالونی ، جامع مسجد ابوبکر شیر شاہ کالونی، جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن ، جامع مسجد صدیق پورہ ، جامع مسجد البدر کینٹ ، جامع مسجد مسلم صدر ، نسبت نگر چوک اشرفیہ جامع مسجد ، جامع مسجد غنی محلہ غنی ،گلشن راوی یارسول اﷲ جامع مسجد ، ساندہ کلاں جامع مسجدبشیر ، شامی مسجد الحامدکالونی ، مدینہ مسجد شجاع روڈ، گل گشت کالونی ، جامع مسجد فاروق ، عائشہ مسجد مسلم ٹاؤن ، جامع مسجد انوار مدینہ ڈارئی پورٹ مغلپورہ ، جامع مسجد ہادیہ سنٹر اردو بازار ، مسجد تقی تاج پورہ اور دیگر شہر بھرکی مساجد کے باہر آزادی کشمیر کے حوالے سے آگاہی کیمپوں اور کارڈڈسپلے اور پروگرامات کا انعقاد کیا گیا ۔ ذکر اﷲ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ہمارے حکمرانوں کو چاہے کہ وہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے دلیرانہ فیصلے کرتے ہوئے دوٹوک خارجہ پالیسی اپنائیں اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے اپنا اخلاقی کردار ادا کریں ۔کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف کشمیریوں کا پوری دنیا میں احتجاج جاری ہے پانچ فروری کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کا آغاز قاضی حسین احمد مرحوم نے کیا ۔کشمیری نوجوان بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف اپنی قربانیاں دے رہے ہیں ۔انسانیت کے قاتل نریند مودی نے بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری غاصبانہ قبضے کے خلاف دنیا بھر کے کشمیری یوم سیاہ منا کر ایک بار بھر دنیا پر وضع کر رہے ہیں کہ کشمیر ی بھارت جبر اور تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔شہید ہونے والے نوجوانوں کو لاکھوں افراد سبز پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کرتے ہیں جو پاکستان کی محبت کی علامت ہے ۔بھارتی جبر کے خلاف کشمیریوں نے اپنے خون اور جدوجہد سے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ کشمیری نوجوانوں کا جذبہ اپنی جنت نظیر وادی کو آزاد کروانے کیلئے قابل قدر ہے ۔کشمیریوں کی جدوجہد کے پیچھے پوری دنیا کے مسلمان او رخاص کر پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیور بن کر کھڑی ہے ۔

تبصرے