Urdu News and Media Website

پار لیمنٹ کیلئےلعنت کا لفظ بہت ہلکا استعمال کیا،کپتان

اسلام آباد (نیوز نا مہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کی اجازت دینے کا قانون پارلیمنٹ پر لعنت ہے‘ لفظ لعنت جس تناظر میں کہا اس میں بہت نرمی ہے کوئی اتفاق نہیں کرتا تو رائے شماری کرالیں‘ پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ کرنا ہے۔ عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ جلسے میں پارلیمنٹ سے متعلق دیئے گئے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ لفظ لعنت جس تناظر میں کہا اس میں بہت نرمی ہے اگر کوئی اتفاق نہیں کرتا تو چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرالیں۔ عوام ایسی پارلیمنٹ سے متعلق کیا سوچتے ہیں پتہ چل جائے گا۔ گارنٹی سے کہتا ہوں عوام کی اکثریت اس کی مذمت کرے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ‘لعنت کا لفظ میں نے بہت ہلکا استعمال کیا، جو لفظ کہنا چاہتا تھا، وہ اس سے زیادہ سخت تھا۔پارلیمنٹ کا کام قومی مفاد کا تحفظ ہے۔ پارلیمنٹ نے نااہل شخص کو پارٹی صدر بننے کی اجازت دی جس نے تین بلین روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

تبصرے