Urdu News and Media Website

پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست، نواز شریف سمیت تمام فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کیخلاف درخواست پر سابق وزیراعظم سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیا،تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کومسلم لیگ ن کا پارٹی صدربنانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی،درخواست رئیس عبدالواحد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ قانون سازی عوام کیلئے ہوتی ہے فرد واحد کیلئے نہیں ،نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانا اخلاقی اور اسلامی روایات کیخلاف ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست پر نوازشریف،چیف الیکشن کمشنر،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،سیکرٹری کابینہ اورسیکرٹری قانون کوبھی نوٹسز جاری کر دیئے گئے، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آئندہ سماعت سے پہلے نوازشریف جواب جمع کرائیں ،عدالت نے مزید سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔

تبصرے