Urdu News and Media Website

ٹی20ورلڈکپ:فائنل میں بارش ہوئی تو میچ کب اور کیسے ہوگا،پتہ چل گیا

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے فائنل کے معرکے میں پاکستان اور انگلینڈ تیرہ نومبر کو مدمقابل ہوں گے۔

تاہم بارش میگا ایونٹ کے فائنل میں خلل ڈال سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو میلبرن میں بارش کے امکانات پچانوے فیصد ہیں۔

اگرچہ پیر کے روز ریزرو ڈے مختص کیا گیا تاہم اس روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈکپ کے میچز کے دوران بارشوں کے پیش نظر ناک آؤٹ مرحلے کے دوران ریزو ڈے رکھا تھا

تاہم دونوں سیمی فائنلز مقررہ وقت پر مکمل ہوئے۔

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بارش ہوتی ہے تو کھیل اگلے روز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا اگر دوسرے روز بھی بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دیا جائے گا۔

تبصرے