Urdu News and Media Website

ٹی سی ایل کا دراز کے ساتھ سال کی سب سے بڑی سیل 11.11 کیلئے اشتراک 

لاہور(نیوزنامہ) پاکستان کے صف اول ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ (TCL) ٹی سی ایل نے ای کامرس کمپنی دراز کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے 11.11سیل میں اپنی بے شمار مصنوعات صارفین کیلئے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کی سب سے بڑی سیل 11 نومبر 2022 سے شروع ہوگی اور 21 نومبر 2022 تک جاری رہے گی۔

اس میگا سیل میں صارفین کو ٹی سی ایل کی مصنوعات پر ڈسکاؤنٹ،واؤچرز، گھر تک مصنوعات کی مفت رسائی بھی حاصل ہوگی، جب کہ صارفین کو آسان ماہانہ اقساط جیسی سہولیات بھی اس سیل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی ۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹی سی ایل(TCL) دراز پر اپنے آفیشل اسٹور میں اس شاندار سیل کے ذریعے اپنے صارفین کو ناقابل یقین آفرز اور بڑی پروموشنز فراہم کر رہا ہے۔ ان ناقابل یقین آفرزمیں نہ صرف بھاری رعایتیں بلکہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات خریدنے کا موقع اور صارف کے خریداری کے منفرد تجربے کو بھی یقینی بناتی ہے۔ ٹی سی ایل اپنا نیا ماڈل Iffalcon U62 4K HDR TV بھی اس سیل کے دوران متعارف کروا رہا ہے جس میں بیزل لیس ڈیزائن، مائیکرو ڈمنگ، ڈولبی آڈیو، جیسے فیچر موجود ہیں۔

میگا سیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے ٹی سی ایل (TCL ) کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ماجد خان نیازی نے کہاکہ ”ہم اس سال کی داراز 11.11 سیل میں اعلیٰ معیار کی جدید مصنوعات صارفین کیلئے پیش کرنے پر بہت فخر محسوس کر رہے ہیں۔

ٹی سی ایل نے گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس انڈسٹری میں اپنی نمایاں پوزیشن کوہمیشہ برقرار رکھا ہے۔ پوری دنیا میں 150 سے زائد ممالک میں ٹی سی ایل(TCL) اپنی پروڈکٹس فراہم کر رہا ہے جبکہ پاکستانی الیکٹرانکس مارکیٹس میں بھی یہ برانڈ مناسب قیمت پر اعلیٰ درجے کی ٹیکنالوجی پیش کر کے ایک نمایاں مقام بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

تبصرے