Urdu News and Media Website

ٹیکنو موبائل پاکستان نے Camon 19 Neo لانچ کر دیا

لاہور(نیوزنامہ)ٹیکنو موبائل پاکستان نے اپنے صارفین کے لئے Camon 19 Neo لانچ کر دیا ہے،موبائل فون کی تعارفی قیمت 34,999 روپے ہے ۔

یہ اسمارٹ فون اپنے ڈیزائن کے اوعتبار سے بھی جدید اور ایک فیشن ایبل ڈیوائس ہے۔ موبائل فون کا بیک کیمرہ 48MP رکھا گیا ہے جس سے صارفین نائٹ فوٹو گرافی کے خاص فیچرز کو بھی استعمال کرسکتے ہیں اور فرنٹ کیمرہ 32MP کا ہے۔
TECNO Camon 19 میں صارفین کے لئے 5000 mAh کی بیٹر ی بھی مہیا کی گئی ہے جس سے
موبائل دیرپا چارجنگ اور استعمال کو ممکن بناتا ہے-جبکہ فون 6.8 انچ بڑی سکرین اور 256 GB میموری سے لیس ہے۔

ٹیکنو موبائل
موبائیل فون کی لانچنگ کے موقع پر TECNO Pakistan کے سی سی او Kelvin Zeng کا کہنا تھا کہ
‘‘ ٹیکنو پاکستان کی ایک ذمہ دار کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو اچھی قیمت پر شاندار فیچرز کے فون متعارف کراتی آئی ہے۔
یہی نہیں بلکہ پاکستان میں موبائل فون کی اسمبلی کرنا اور پاکستان میں پہلا جدید پلانٹ لگانے کا اعزار بھی حاصل ہے
جس سے پاکستان میں ہزاروں لوگوں کا رزگار وابستہ ہے اور پاکستانی معیشت کو فائدہ بھی پہنچ رہا ہے’’
پاکستان میں موبائل اسمبلی کا پہلا پلانٹ چین کے سرمایہ کاروں کی مدد سے کراچی میں لگایا گیا تھا جس کو حکومت پاکستان
کی جانب سے بے حد صراحا گیا تھا جبکہ دوسرا پلانٹ پاکستان کے شہر لاہور میں پاکستان کی مشہور ٹیک کمپنی کے اشتراک
سے لگائی گیا ہے۔

ٹیکنو موبائل
پاکستان میں Neo TECNO Camon 19 کو ٹیک کمیونٹی کی جانب سے بے حد صراحا گیا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ یہ فون نہ صرف بہترین فیچرز کا حامل ہے بلکہ اس کی تعارفی قیمت صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے ۔

تبصرے