Urdu News and Media Website

ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی ٹیم نے فٹبال لیگ ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

 

اسلام آباد(نیوزنامہ) ٹرپل اے ایسوسی ایٹس پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہاہے۔

اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جڑواں شہروں میں فٹ بال لیگ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی فٹ بال ٹیم ایف سی اے اے اے نے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ۔اس موقع پر چیئرمین اے اے اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر اور ایم ڈی اے اے اے ایسوسی ایٹس لیفٹیننٹ کرنل(ر) شہزاد علی کیانی نے کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے تمام شریک ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کھیلوں کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ادا کر تا رہے گا۔

ٹورنامنٹ میں جڑواں شہروں کی ٹاپ 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ٹورنامنٹ کو لیگ اے اور لیگ بی میں تقسیم کیا گیا تھا۔

اے لیگ کی ٹاپ6 ٹیموں میں ایف سی ٹرپل اے ،ٹرول ایف سی ، ایٹین ٹیم ، ریڈ ڈیولز گیریژن ایف سی،سمرفس ایف سی ٹیمیں شامل تھیں جب کہ بی لیگ کی ٹاپ 6ٹیمیں اسلام آباد وولوز، کروڈز ایف سی، سمرفس جونیئر، جناح ایف سی، الحمرا ایف سی اور ایف سی ٹی تھیں۔

ایف سی اے اے اے نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کی روایت کو برقرار رکھا۔

فائنل میں ایف سی اے اے اے نے ٹیم ایٹین کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی۔

تبصرے