Urdu News and Media Website

ٹرمپ نے خوف سے دورہ منسوخ کر دیا

واشنگٹن(ما نیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نےمبینہ طور پر مظاہروں کے خوف سے آئندہ ماہ دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ،ٹرمپ نے لندن میں سفارت خانے کا افتتاح کر نا تھا ۔میڈیا رپورٹ کے مطا بق ٹرمپ نے اپنا دورہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ برطانیہ میں ان کا پرجوش استقبال نہیں کیا جائے گا۔اب ان کی جگہ سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن برطانیہ جائیں گے۔دوسری جانب وہ ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات نہیں کرپائیں گے۔ اس دورے کے دوران ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے فروری کے آخر میں ملاقات کا بھی شیڈول تھا۔

تبصرے