Urdu News and Media Website

ویلنٹائن ڈے اور بسنت جیسے غیر اسلامی تہوارمناکر ہم اللہ کی رحمتوں سے دور ہو رہے ہیں :ندیم غلام گل

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)سماجی رہنما و ڈائریکٹر سپرائے سپورٹس ندیم غلام گِل نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے اور بسنت جیسے غیر اسلامی تہوارمناکر ہم اللہ کی رحمتوں سے دن بدن دور ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے برائیوں ،حادثات ،بے روز گاری اور قتل و غارت کا سامنا کر رہے ایسے بیہودہ غیر اسلامی رسم و رواج کو ختم کر نے کے لیئے سنت مصطفی ؐ کے پروگرام کو عام کر کے روکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ویلنٹائن ڈے جیسے حیا سوز ایام جائز نہیں ایسے ایام منانے کی اجازت نہیں ایسے حیا سوز دنوں کی آڑ میں ملک میں فحاشی عریانی پھیلانے نہیں دیں گے اسلامی قوانین کی خلاف ورزی قبول نہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اسلامی ایکٹ پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔

تبصرے