Urdu News and Media Website

وفاقی حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد(نیوزنامہ)وفاقی حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 49پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج(یکم نومبر سے ہو گیا ہے ۔اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک اضافہ تجویز کیا تھا۔وزرات پیٹرولیم نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

تبصرے