Urdu News and Media Website

وزیر داخلہ کے بیان پر بطور سپاہی اور پاکستانی مایوسی ہوئی:میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی (نیوز نامہ)میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہم سب مل کر جد وجہد نہیں کریں گے، جمہوریت کو پاک فوج سے خطرہ نہیں بلکہ اگر کوئی خطرہ ہے تو وہ عوام کی امیدیں پوری نہ ہونے کی وجہ  سے ہوگا، ملک نے ترقی کرنی ہے تو اس میں ہر طرح کا استحکام ضروری ہے، پاک فوج کوئی بھی کام آئین اور قانون سے بالادست ہو کر نہیں کرے گی۔کراچی میں ہونے والے سیمینار میں آرمی چیف نے خطاب کیا اور اس میں تین سابق وزرائے خزانہ، سینیٹرز اور ماہرین معیشت موجود تھے ، سب لوگوں نے معیشت پر بات کی اور میں نے میڈیا پر اس سیمینار کا خلاصہ بیان کیا تھا ، مجھے وزیر داخلہ کے بیان سے بطور سپاہی اور پاکستانی بہت مایوسی ہوئی ۔

تبصرے