Urdu News and Media Website

وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب،شاہد خاقان عباسی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پر دو ٹوک موقف اپنائیں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تقریر کی تیاری شروع کردی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنی تقریر میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی پر دو ٹوک موقف اپنائیں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے جس کیلئے ان کی تقریر کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اور نقصان پر بات کریں گے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی پر دوٹوک موقف اپنایا جائے گا اور پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا الزام مسترد کیا جائے گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کی تقریر میں آپریشن ردالفساد اور ضرب عضب کا خصوصی طور پر ذکر ہوگا، مسئلہ کشمیر پر بھی اپنا موقف دہرایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم سی پیک اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر بھی بات کریں گے۔

تبصرے