Urdu News and Media Website

وزیراعلیٰ پنجاب کازینب کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کیلئےبڑے انعام کا اعلان

لاہور(نیوز نا مہ) ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدرات اجلاس میں قصور واقعے اور امن و امان کی حالیہ صورت حال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں رانا ثناء ،آئی جی، چیف سیکریٹری، کمشنر لاہور اور قصور انتظامیہ شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں قصور واقعے پرشہباز شریف پولیس کی کارکردگی پر برہم ، آر پی او ذوالفقار حمید کی اور انتظامیہ کی سرزنش کی گئی۔شہباز شریف نے زینب کیس کا 24 گھنٹوں میں چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ۔اور قصور واقعے میں ملوث ملزم کی نشاندہی کرنے والے کے لیے ایک کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا۔اورگزشتہ روز احتجاج کے دوران پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کے لیے 30 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا۔

تبصرے