Urdu News and Media Website

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

کوئٹہ(نیوز نامہ ) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشورے پر وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے تحریک پیش کئے جانے سے پہلے ہی استعفی دے دیا،آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت استعفا دے رہا ہوں، ثنا اللہ زہری نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفی پیش کیا،گورنر بلوچستان نے ثنا اللہ زہری کا استعفیٰ قبول کرلیا ۔ منگل کو ثنا اللہ زہری نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشورے پر عہدے سے استعفی ٰ دیتے ہوئے کہامیں آرٹیکل 130 کی شق 8 کے تحت وزارت اعلیٰ کے عہدہ سے مستعفی ہورہاہوں ،محسوس ہورہاہے کافی تعداد میں اسمبلی اراکین میری قیادت سے مطمئن نہیں،عوام نے مناسب سمجھاتو میں ان کی خدمت جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا زبردستی اقتدار سے چمٹے رہنامیرا شیوہ نہیں،میں زبردستی اپنے ساتھیوں پر مسلط نہیں ہوناچاہتا۔ انہوں نے کہا اقتدارآنے جانیوالی چیز ہے میں نہیں چاہتاکہ میری وجہ سے صوبے کی سیاست خراب ہو۔

تبصرے