Urdu News and Media Website

ورقی سموسہ

اجزاء:
میدہ:ڈیڑھ کپ
نمک:آدھا چائے کا چمچ
پانی:گوندھنے کے لیے
گھی:حسب ضرورت
خشک میدہ:حسب ضرورت
فلنگ کے اجزاء:
انڈے:تین عدد
کٹی پیاز:ڈیڑھ کپ
کٹی ہری مرچیں:چھ عدد
ہلدی:آدھا چائے کا چمچ
نمک:آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا:دو کھانے کے چمچ
تیل:دو سے تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
پہلے ایک پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کرپانی سے گوندھ لیں۔اب اس کی چھوٹی بالز بنالیں۔پھر ان پر گھی لگائیں اور میدہ چھڑک کر ڈھکیں اور تیس منٹ کے لیے رکھ دیں۔
اس کے بعد انھیں بیل لیں۔اب انھیں سموسے کی شکل دے کر ان میں فلنگ بھر دیں۔آخر میں انھیں گھی میں فرائی کرلیں۔

تبصرے