Urdu News and Media Website

والد کو ایوارڈ ملنے پربھارتی اداکارہ رو پڑیں

ممبئی (ما نیٹرنگ ڈیسک) دپیکا پڈوکون اپنے والد پرکاش پڈوکون کو خدمات کے عوض ملنے والے لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی خوشی میں دوران تقریب رو پڑیں، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھا رتی میڈیا کے مطابق تماشہ ہیروئن نئی دہلی میں ہونے والی بیڈمنٹن ایوارڈ تقریب میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں ان کے والد کو بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے لائیف اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ دپیکا پڈوکون کے والد کو اس اعزاز سے نوازا گیا، انہیں بھارت کے نائب صدر وینکاہ نیڈو نے ایوارڈ دیا۔

تبصرے