Urdu News and Media Website

واسا کے ترقیاتی منصوبوں اور ادارے کی کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی

لاہور(فاروق احمد بودلہ) واسا کے ترقیاتی منصوبوں، ریونیو کلیکشن اور آپریشنز کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ، اب تک درج 1 لاکھ 50 ہزار میں سے 1 لاکھ 48 ہزارسے زائد شکایات حل کی جا چکی ہیں، 4000 کلومیٹر سیوریج لائنز اور 245 کلومیٹر ڈرینز کی ڈیسلٹنگ مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس میں رپورٹ پیش کر دی گئی۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار کارکردگی اجلاس کا انعقاد ہوا. اجلاس میں آپریشنز، ریونیو، پی ایچ ایس، فنانس، پلاننگ، لیگل ونگ کے افسران نے شرکت کی.  واسا کے ترقیاتی منصوبوں، ریونیو کلیکشن اور آپریشنز کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

واسا کے تمام ڈائریکٹرز سے جاری سکیموں اور سیوریج منصوبوں کی تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ۔  اجلاس میں آپریشنز ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ڈرائیکٹر آپریشنز سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی گئی۔

واسا کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر ٹاؤن کی سطح پر شکایات کے ازالے کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک درج 1 لاکھ 50 ہزار میں سے 1 لاکھ 48 ہزارسے زائد شکایات حل کی جا چکی ہیں۔

سیوریج لائنز اور ڈرینز کی ڈیسلٹنگ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو ٹارگٹس مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی۔

 

تقریبا 4000 کلومیٹر سیوریج لائنز اور 245 کلومیٹر ڈرینز کی ڈیسلٹنگ مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔ نادہندہ سوسائٹیز اور پلازوں کے کنکشن بغیر کسی امتیاز کے منقطع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے کہا کہ اپنی مرضی سے کنکشن بحال کرنے والوں کے خلاف مکمل تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

منظور شدہ سیوریج و پانی کی ترقیاتی سکیموں میں بے جا تاخیر ہرگز قبول نہیں، واڑ کی سطح پر نادہندگان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے گا ، ٹیکنالوجی کی مدد سے ریونیو بڑھانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اجلاس میں افسران کو انسداد ڈینگی کے لیے بھی ہمہ وقت متحرک رہنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

تبصرے