Urdu News and Media Website

ن لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی:ڈاکٹر نبیلہ طارق

لاہور ( نیوزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی رہنما اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ڈاکٹر نبیلہ طارق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔عوام انتشار ، دھرنوں اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کی سیاست کو مسترد کرکے ملکی ترقی و خوشحالی، فلاحی منصوبوں کو پروان چڑھانے والی قیادت کا ساتھ دیا اور انشاء اللہ2018ء میں الیکشن بروقت ہونگے یہی عوام پاکستان مسلم لیگ ن کو کامیاب کرواکر ترقی پسند ہونے کا عملی ثبوت دیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیفنس لاہور میں منعقدہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر نبیلہ طارق کا کہنا تھاکہ اپوزیشن جتنے مرضی اتحاد اور مخالفین جتنے چاہیںپراپیگنڈے کرلیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں گا ۔پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی عملی اور یقینی خدمت کا نام ہے اور بلا شبہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجالوں کی طرف گامزن کیا جو ان کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انہیں خدمات کی بدولت 2018ء کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن واضع اکثریت حاصل کریگی ۔اجلا س سے دیگر خواتین نے بھی خطاب کیا ۔

تبصرے