Urdu News and Media Website

نیو ہوپ ویلفیئر آرگنائزیشن کا قصور میں معصوم بچی زینب کے ساتھ ہونے والی درندگی پر سخت احتجاج

لاہور(نیوز نامہ)نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن نے قصور میں ہونے والی نوسالہ بچی زینب کے ساتھ ہونے والی درندگی پر سخت احتجاج کیا ، اس موقع پر تنظیم کی جانب سے بچوںپر درندگی کے حوالے سے ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، اقتدار کی بندر بانٹ، تحریکوں، شادیوں اور طلاقوں میں مصروف پاکستان کے سیاستدان خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم و بربریت کے واقعات کے ذمہ دار ہیں۔ حوا کی بیٹیوں کوکھلونا سمجھ کر ان کی جانوں اور عزتوں سے کھیلا جا ہاہے۔ کہیں خادم اعلی ایک وزیربچانے اور وزیر موصوف ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر صفائیاں دے کر کرسی بچانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپنجاب میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم و زیادتی کے واقعات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ،چئیر پرسن و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ ،سیکرٹری مدثر چودھری ( سابقہ کو آڑڈنیٹر پاکستان بار کونسل ) ،بیر سٹر احمد سعید ( سابقہ اے ایس جے) ، مجتبیٰ چودھری میاں اظہر، بلال اکرم مغل، فرخ اے حیدری ودیگر عہدیداروں کیا انہوں نے کہا کہ حکمران بچوں اور خواتین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ خادم اعلی کی پالی ہوئی پولیس جرائم کا خاتمہ،انصاف کی فراہمی اور مظلوموں کی داد رسی کرنے کے بجائے ظالموں اور مجرموں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔حکمران، سیاستدان اور ریاستی ادارے آئے روز معصوموں کی عصمت گری کے واقعات کو دبانے میں مصروف ہیں۔ ۔ ہمیں ان سیاستدانوں کے خلاف خود میدان میں آ کر ان کے مکروہ چہرے بے نقاب کریں گی۔حافظ عادل ، میاں خلیل، میاں اظہر ،عمیر جاوید،بلال مغل نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے