Urdu News and Media Website

نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کا ” خواتین محاذ عمل تحریک ” چلانے کا اعلان

لاہور(نیوزنامہ )نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی جانب سے حوا کی بیٹیوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم اور بربریت کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف ” خواتین محاذ عمل تحریک ” چلانے کا اعلان۔
ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مراسلے کے ذریعے تحریک بارے آگاہ کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا
ڈاکٹر طاہر القادری، عمران خان، چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الہی، آصف علی زرداری، شیخ رشید احمد، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ حامد رضا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ، راجہ پرویز اشرف، شاہ محمود قریشی، کامل علی آغا، چوہدری ظہیر الدین و دیگر کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔
مختاراں مائ سے لیکر زینب انصاری تک حوا کی تمام بیٹیاں انصاف کی منتظر ہیں۔
نام نہاد اشرافیہ کا ٹولا عورتوں کا استحصال کر کے ان کی زندگیاں برباد کرتا ہے مگر ان پر کسی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
حوا کی بیٹیاں اب اس ظلم کے خلاف خود میدان عمل میں اتریں گی اور اپنا حق اور انصاف حاصل کر کے رہئں گی۔
نکاح کر کے اپنی ہی منکوحہ بیوی سے چند سال بعد دل بھر جانے کی صورت میں انکاری ہو کر یہ درندے شادی کے نام پر عیاشی کرتے ہیں

اسلامی ملک میں طلاقیں دینے کے باوجود بے شرموں کا ٹولہ طلاقوں سے انکاری ہو کر غیر شرعی اور ناجائز رشتے بنا کر مذہب قانون اور معاشرتی اقدار کا مذاق اڑا رہے ہیں
مختاراں مائ، عائشہ آحد، سپناخان، سونیا نعمان، سیمل راجہ، کنول نصیر، عاصمہ بٹ، زینب انصاری ، کائنات و دیگر کی عزتوں کو پامال کرنے والے قومی مجرم ہیں

تبصرے