Urdu News and Media Website

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائیگا

نیلسن(ما نیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ(آج)جمعہ کو نیلسن میں کھیلا جائیگا۔اس سے قبل کیویز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ یکم جنوری 2018 کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا

تبصرے